لاہور: (ویب ڈیسک) صوبائی دارالحکومت لاہور میں گزشتہ دنوں دوران میچ انتقال کرجانے والے کرکٹر کے بعد اب اسلام آباد میں بھی فرسٹ کلاس کرکٹر دل کا دورہ پڑنے کے باعث جاں بحق ہوگئے۔
اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کرکٹ تجزیہ کار فرحان نثار نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے فرسٹ کلاس کرکٹر دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کرگئے۔
— Farhan Nisar (@farhanwrites) September 30, 2022
انہوں نے لکھا کہ 36 سالہ فاسٹ باؤلر شہزاد اعظم نے 95 فرسٹ کلاس میچز میں 388 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔
خیال رہے کہ قبل ازیں گزشتہ دنوں لاہور سے تعلق رکھنے والے فاسٹ باؤلر عثمان شنواری میدان میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئے تھے، انہیں فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے تھے۔