دورہ سری لنکا پر موجود فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی فٹنس مسائل کا شکار

Published On 19 July,2022 03:15 pm

کولمبو: (دنیا نیوز) دورہ سری لنکا پر ٹیسٹ میچ کھیلنے میں مصروف پاکستان کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی فٹنس مسائل کا شکار ہوگئے۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان جاری پہلے گال ٹیسٹ میں فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کو فٹنس مسائل درپیش ہیں۔

قومی ٹیم کے ترجمان کے مطابق گزشتہ روز فیلڈنگ کے دوران شاہین آفریدی کی ٹانگ میں کھنچاؤ ہوا تھا جس کے بعد ان کو ابتدائی طور پر آئس ٹریٹمنٹ دی گئی تھی۔

ترجمان نے مزید بتایا ہے کہ شاہین آفریدی گھٹنے سے نیچے تکلیف محسوس کر رہے ہیں، شاہین کی ٹانگ میں درد کم نہ ہوا تو ایم آر آئی کروایا گیا جس کے بعد ان کی رپورٹس کا انتظار ہے۔