ملکی سیاسی صورتحال، شہریوں کو مشکلات پر محمد حفیظ ناراض

Published On 25 May,2022 06:07 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی طرف سے شروع کیے گئے لانگ مارچ کے بعد ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر لاہور میں شہریوں کو پیش آنے والی مشکلات پر ناراض ہو گئے۔

قومی ٹیم کے سابق آل راؤنڈر نے ٹوئٹر پر بیان میں شہباز شریف،عمران خان، مریم نواز اور بلاول بھٹو زرداری کو ٹیگ کیا۔

انہوں نے لکھا کہ لاہور کے کسی پیٹرول پمپ پر پیٹرول دستیاب نہیں اور اے ٹی ایم مشینوں پر پیسے بھی نہیں ہیں۔ عام آدمی کو سیاسی فیصلوں کی مشکلات کیوں بھگتنا پڑتی ہیں؟۔