پی ایس ایل سیون کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان، محمد رضوان کپتان مقرر

Published On 28 February,2022 11:42 am

لاہور: (دنیا نیوز) پی ایس ایل سیون کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا گیا، ملتان سلطانز کے محمد رضوان ٹیم کی قیادت کریں گے۔

پی ایس ایل سیون کی 12 رکنی ٹیم میں فخر زمان ، شعیب ملک ، شاداب خان ، رائیلی روسو شامل ہیں جبکہ ٹم ڈیوڈ ،خوشدل شاہ،راشد خان ،شاہین شاہ آفریدی،نسیم شاہ ، زمان خان بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ شان مسعودکو بطور 12واں کھلاڑی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

ٹیم میں ملتان سلطانز کے سب سے زیادہ پانچ اور لاہور قلندرز کے 4 کھلاڑی شامل ہیں جبکہ کراچی کنگز کا کوئی کھلاڑی شامل نہیں کیا گیا، پی ایس ایل 7 کے کمنٹری پینل نے ٹیم آف ٹورنامنٹ کا انتخاب کیا ہے۔