کراچی کے صارفین کے لیے بجلی سستی ہونے کا امکان

Published On 16 April,2025 04:29 pm

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد کے باسیوں کے لیے بجلی سستی ہونے کا امکان ہے۔

کے الیکٹرک کی درخواست پر نیپرا میں سماعت شروع ہو گئی، کے الیکٹرک صارفین کے لیے نرخوں میں 4 روپے 84 پیسے فی یونٹ کمی متوقع ہے۔

کے الیکٹرک نے قیمتوں میں کمی جنوری کی فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگی ہے، منظوری کی صورت میں صارفین کو 4 ارب 69 کروڑ کا ریلیف ملے گا۔