کراچی پورٹ کی 40 ارب مالیت کی زمین 5 ارب میں دی گئی، فیصل واوڈا کا انکشاف

Published On 20 February,2025 01:54 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سینیٹر فیصل واوڈا نے انکشاف کیا کہ کراچی پورٹ کی 40 ارب مالیت کی زمین 5 ارب میں دی گئی۔

سینیٹر فیصل واوڈا کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے بحری امور کا اجلاس ہوا، زمینوں پر قبضے سے متعلق وزیراعظم کو خط لکھنے کی ہدایت کی گئی، فیصل واوڈا نے کہا کراچی پورٹ کی 500 ایکڑ زمین کی مارکیٹ ویلیو 60 ارب روپے سے زیادہ ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ زمین کی الاٹمنٹ میں میگا سکینڈل ہے، سودے فوری روکے جائیں، کئی کئی ارب ڈالر ہم نے قرضے لئے ہوئے ہیں اس ریکوری سے واپس ہو جائیں گے۔

وفاقی وزیر بحری امور اور سیکرٹری نے معاملے پر لاعلمی کا اظہار کیا۔