صدر مملکت کو وفاقی ٹیکس محتسب کی سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش

Published On 20 January,2025 07:45 pm

اسلام آباد::(دنیا نیوز) صدر آصف علی زرداری کو وفاقی ٹیکس محتسب ڈاکٹر آصف محمود جاہ نے محتسب کی سالانہ رپورٹ 2024 ء پیش کر دی۔

وفاقی ٹیکس محتسب نے صدر مملکت کو سال 2024 ء میں محتسب کی کارکردگی بارے بھی بتایا کہ سال 2024ء میں ریکارڈ 13506 شکایات درج کی گئی ، درج شکایات میں سے گزشتہ سال 12914 شکایات کا ازالہ کیا گیا۔

رپورٹ میں یہ بھی لکھا گیا کہ سال 2021 ء میں ڈاکٹر آصف محمود جاہ کے چارج سنبھالتے وقت شکایات کی تعداد صرف 2816 تھی، سال 2024ء میں ٹیکس گزاروں کو ٹیکس ریفنڈ کی مد میں 22.79 ارب روپے کا ریلیف فراہم کیا گیا۔

اسی طرح گزشتہ سال وفاقی ٹیکس محتسب نے سمندر پار پاکستانیوں کی شکایات بھی بڑی تعداد میں حل کیں۔