نیا دن نیا ریکارڈ، سٹاک مارکیٹ 1 لاکھ 16 ہزار پوائنٹس کی سطح بھی عبور کر گئی

Published On 16 December,2024 04:57 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ ریکارڈ پر ریکارڈ توڑنے لگی، 1 لاکھ 16 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور ہوگئی۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز آغاز پر ہی سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، ٹریڈنگ کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 1876 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 16 ہزار 169 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 14 ہزار 301 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

سٹاک مارکیٹ میں آج 46 ارب 49 کروڑ 2 لاکھ 99 ہزار 492 روپے مالیت کے 49 کروڑ 12 لاکھ 96 ہزار 218 شیئرز کا لین دین ہوا۔