لاہور: (دنیا نیوز) صارفین نے بجلی کا استعمال کم کر دیا، سالانہ بنیادوں پر بجلی کی پیداوار میں 17.4 فیصد کمی ہو گئی۔
بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث اس کی طلب اور پیداوار میں مسلسل کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
دستاویز کے مطابق طلب میں کمی کی ایک وجہ کارخانوں اور گھریلو صارفین کی سولر پر منتقلی ہے، بجلی کی طلب میں کمی کی وجہ ٹرانسفارمر ٹرپنگ بھی ہے، بجلی کی طلب میں کمی اگست میں ہوئی، نیپرا نے اداروں سے بجلی کی پیداوار اور کھپت سے متعلق ڈیٹا مانگا تھا، نیشنل گرڈ سے صارفین کی سولر پر منتقلی جاری ہے۔
حکام نے بتایا کہ اگست میں بارشوں کی وجہ سے بھی بجلی کی طلب میں کمی ہوئی ہے، بجلی کی طلب میں کمی کی بڑی وجہ کارخانوں کی بندش بھی ہے، طلب میں مسلسل کمی پر پاور ڈویژن نے کوئی ٹھوس سٹڈی نہیں کی، مسلسل کمی پر نیپرا اور دیگر اداروں کے ساتھ بھی بات چیت نہیں کی گئی۔