اسلام آباد: (ذیشان یوسفزئی) پانچ سال کے دوران گھریلو صارفین کے بجلی بلوں میں 200 فیصد سے زائد کا اضافہ ہو گیا۔
دستاویز کے مطابق جون 2020 میں 400 یونٹس والے صارفین کا بل 6780 روپے تھا، جون 2024 میں وہی بل 19 ہزار تک پہنچا، بجلی کے بلوں پر فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ الگ سے عائد ہوتی رہی، تین سو یونٹس استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کا بل 2020 میں 3 ہزار 350 روپے تھا، تین سو یونٹس کا بل 2024 میں 12 ہزار 200 روپے تک پہنچ گیا۔
دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ 200 یونٹس والے کا صارفین بل 2020 میں 1800 روپے آتا تھا لیکن 2024 میں یہ بل 7 ہزار 200 روپے تک پہنچ گیا، 100 یونٹس خرچ کرنے کا بل پانچ سال پہلے 780 روپے تھا اور وہ اب 2740 روپے تک پہنچ چکا ہے۔