لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں سبز مصالحہ جات کی قیمتیں عوام کی جیب پر بھاری پڑنے لگیں۔
سرکاری ریٹ لسٹ میں ٹماٹر کے نرخوں میں 7 روپے فی کلو مزید اضافہ کردیا گیا، ٹماٹر کے سرکاری نرخ 110 روپے کلو مقرر کیے گئے ہیں لیکن مارکیٹ میں ٹماٹر 140 روپے کلو تک فروخت ہو رہے ہیں، پیاز کا ریٹ 5روپے کمی سے 125 روپے کلو مقرر ہے لیکں مارکیٹ میں پیاز 150 روپے کلو بیچا جارہا ہے۔
آلو کی قیمتوں میں سرکاری ریٹ لسٹ میں 3 روپے کمی کی گئی ہے جس کے بعد آلو کی قیمت 82 روپے کلو مقرر کی گئی ہے لیکن مارکیٹ میں آلو 90 روپے کلو دستیا ب ہے، لہسن کے سرکاری نرخ 15 روپے اضافے سے 575 روپے کلو پر پہنچ گئے ہیں ، مارکیٹ میں لہسن 700 روپے کلو تک فروخت کیا جارہا ہے۔
اسی ادرک 750 روپے کے بجائے 900 روپے، بند گوبھی اور پھول گوبھی 140 روپے کلو جبکہ پالک اور ساگ 50 سے 60 روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔
دوسری جانب برائلر گوشت کے نرخ بدستور 595 روپے فی کلو پر برقرار ہیں جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت ایک روپے اضافے سے 304 روپے فی درجن پر پہنچ گئی ہے۔