کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری منفی رجحان رہا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں کا نقصان ہو گیا۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ایک وقت پر 100 انڈیکس 73 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا تاہم کاروبار کا اختتام منفی زون میں ہوا جس کے باعث 100 انڈیکس 1047 پوائنٹس کی کمی کیساتھ 71 ہزار 695 پوائنٹس پر بند ہوا۔
یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز سٹاک مارکیٹ میں 771 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد 100 انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح 72 ہزار 742 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
سٹاک مارکیٹ میں آج 16 ارب 32 کروڑ 51 لاکھ 26 ہزار 563 روپے مالیت کے 28 کروڑ 13 لاکھ 85 ہزار 875 شیئرز کا لین دین ہوا۔