اسلام آباد: (دنیا نیوز) مہنگائی کے ستائے عوام کو ایک اور جھٹکا، حکومت نے پٹرول کے بعد بجلی بھی مہنگی کردی۔
نیشنل الیکٹرک ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے جاری نو ٹیفکیشن کے مطابق بجلی 2 روپے 75 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی، بجلی رواں مالی سال کی دوسری سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق صارفین سے اضافی وصولیاں اپریل، مئی اورجون میں کی جائیں گی، بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد صارفین پر 85 ارب 20 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔