کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مسلسل تیزی کے بعد آج مندی کا رجحان رہا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز کا اختتام منفی زون میں ہوا، سٹاک مارکیٹ میں 137 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے باعث 100 انڈیکس 67 ہزار 5 پوائنٹس پر بند ہوا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 67 ہزار 142 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
سٹاک مارکیٹ میں آج 6 ارب 19 کروڑ 48 لاکھ 84 ہزار 662 روپے مالیت کے 14 کروڑ 22 لاکھ 11 ہزار 477 شیئرز کا لین دین ہوا۔