کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج بھی مندی کا رجحان رہا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو کروڑوں کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 53 پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے جس کے ساتھ 100 انڈیکس 65 ہزار 603 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کا اختتام منفی زون میں ہوا تھا جس کے باعث 100 انڈیکس 69 پوائنٹس کی کمی کیساتھ 65 ہزار 656 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
سٹاک مارکیٹ میں آج 8 ارب 81 کروڑ 89 لاکھ 13 ہزار 658 روپے مالیت کے 15 کروڑ 83 لاکھ 92 ہزار 882 شیئرز کا لین دین ہوا۔