اسلام آباد: (دنیا نیوز) سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور روس نے تیل کی پیداوار میں کمی برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اعلان کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں مزید بڑھنے کا امکان پیدا ہو گیا، سعودی عرب نے جولائی 2023 میں پیداوار میں یومیہ 10 لاکھ بیرل کی کمی کی تھی۔
یو اے ای حکام کے مطابق پیداوار میں ایک لاکھ 63 ہزار بیرل یومیہ کمی برقرار رہے گی، یو اے ای نے اپریل 2023 میں پیداوار ایک لاکھ 44 ہزار بیرل یومیہ گھٹا دی تھی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی تیل کی مجموعی یومیہ پیداوار اس وقت 29 لاکھ 12 ہزار بیرل ہے۔