کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کے بعد آج کاروبار کا مثبت رجحان دیکھا گیا۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز ٹریڈنگ کے آغاز پر ہی پاکستان سٹاک مارکیٹ میں بڑی کمی دیکھنے میں آئی، 300 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 100 انڈیکس 61 ہزار پوائنٹس سے بھی نیچے آگیا ہے۔
تاہم کاروباری روز کا اختتام مثبت زون میں ہوا جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 161 پوائنٹس اضافے کیساتھ 61 ہزار 227 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کا اختتام 1878 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ہوا جس کے بعد ہنڈرڈ انڈیکس 61 ہزار 65 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا تھا۔
سٹاک مارکیٹ میں آج 12 ارب 16کروڑ 83 لاکھ 44 ہزار 829 روپے مالیت کے 25 کروڑ 34 لاکھ 87 ہزار 196 شیئرز کا لین دین ہوا۔