کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کا مثبت رجحان رہا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں کا فائدہ ہوگیا۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام مثبت زون میں ہوا جس کے باعث 100 انڈیکس 345 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ 64 ہزار 144 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز 100 انڈیکس 796 پوائنٹس اضافے کیساتھ 63 ہزار 799 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
سٹاک مارکیٹ میں آج 10 ارب 99کروڑ 10 لاکھ 82 ہزار 109 روپے مالیت کے 19 کروڑ 47 لاکھ 41 ہزار 589 شیئرز کا لین دین ہوا۔