کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کا مثبت رجحان رہا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں کا فائدہ ہوگیا۔
کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام مثبت زون میں ہوا جس کے باعث 100 انڈیکس 609 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ 63 ہزار 2 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز 100 انڈیکس414 پوائنٹس اضافے کیساتھ 62 ہزار 393 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
سٹاک مارکیٹ میں آج 8 ارب 11کروڑ 74 لاکھ 14 ہزار 186 روپے مالیت کے 13 کروڑ 32 لاکھ 34 ہزار 269 شیئرز کا لین دین ہوا۔