کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی رحجان رہا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کا اختتام بڑی مندی کے ساتھ ہوا، سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 932 پوائنٹس کمی کے ساتھ 61 ہزار 841 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز 100 انڈیکس 1039 پوائنٹس کی کمی کیساتھ 62 ہزار 773 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
سٹاک مارکیٹ میں آج 11 ارب 76 کروڑ 20 لاکھ 7 ہزار 472 روپے مالیت کے 23 کروڑ 37 لاکھ 53 ہزار 17 شیئرز کا لین دین ہوا۔