کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مسلسل مندی کے بعد آج کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آیا۔
کاروباری ہفتے آخری روز کے دوران پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ایک وقت پر 100 انڈیکس 650 پوائنٹس کے اضافے سے 63 ہزار 805 پوائنٹس پر آ گیا تاہم کاروباری روز کا اختتام 79 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ ہوا جس کے بعد 100 انڈیکس 63 ہزار 282 پوائنٹس پر بند ہوا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاک ایران کشیدگی کے سبب انڈیکس 364 پوائنٹس یا 0.57 فیصد تنزلی کے بعد 63 ہزار 202 پوائنٹس پر آگیا تھا۔
ٹاپ لائن سکیورٹیز کے چیف ایگزیکٹیو محمد سہیل نے سٹاک مارکیٹ میں اس تنزلی کو پاکستان اور ایران کے درمیان کشیدگی بڑھنے کی خبروں سے منسلک کیا تھا۔