بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان، نئی درخواست نیپرا میں جمع

Published On 20 October,2023 10:17 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) عوام پر نیا بم گرانے کی تیاری، بجلی مزید مہنگی کرنے کی نئی درخواست نیپرا کو دے دی گئی۔

نیپرا کو دی گئی درخواست میں بجلی فی یونٹ 55 پیسے مہنگی کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی درخواست منظور ہونے کی صورت میں ڈسکوز کے صارفین پر 8 ارب 37 کروڑ روپے کا مزید بوجھ ڈالا جائے گا، نیپرا میں درخواست ستمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت دی گئی ہے۔

سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے فی یونٹ بجلی 55 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کی ہے، درخواست میں کہا گیا ہے کہ ستمبر میں 12 ارب 92 کروڑ یونٹ بجلی فروخت ہوئی۔

نیپرا یکم نومبر کو درخواست پر سماعت کرے گی۔