کراچی: (دنیا نیوز) آئندہ مالی سال کیلئے سندھ کا 22 کھرب سے زائد کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا، بجٹ سندھ اسمبلی میں آج دوپہر 3 بجے پیش کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق بجٹ کا کل حجم 22 کھرب سے زائد مختص کیا گیا ہے جبکہ ترقیاتی بجٹ کے لیے 410 ارب روپے مقرر کیے گئے۔
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 35 سے 40 فیصد اضافے کا امکان ہے، ترقیاتی بجٹ میں کراچی کے لیے غیر ملکی امداد سے چلنے والے منصوبوں کے لیے 100 ارب روپے سے زائد رقم رکھی گئی ہے۔
آئندہ مالی سال 24-2023 کے ترقیاتی بجٹ کا فوکس 2022 کی بارشوں اور سیلاب کے دوران تباہ ہونے والے بنیادی ڈھانچے کی بحالی پر رکھا گیا ہے۔
ترقیاتی بجٹ میں صوبے میں جاری3311 سکیموں کے لیے 291.727 بلین روپے مختص کیے گئے ہیں۔