ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستانی معیشت سے متعلق رپورٹ جاری کر دی

Published On 04 April,2023 11:25 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستانی معیشت سے متعلق رپورٹ جاری کر دی، آئی ایم ایف پروگرام آن ٹریک رہا تو مالی خسارے میں کمی متوقع ہے۔

اے ڈی بی کے مطابق پاکستانی معیشت کو بلند مہنگائی، زرمبادلہ بحران سمیت کئی چیلنجز کا سامنا ہے، موجودہ سال معاشی شرح نمو صرف 0.6 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ کے مطابق میکرو اکنامک اور اسٹرکچرل اصلاحات کے ذریعے پاکستان باؤنس بیک کر سکتا ہے، آئی ایم ایف پروگرام آن ٹریک رہا تو مالی خسارے میں کمی متوقع ہے۔

اے ڈی بی کے مطابق سخت مانیٹری و مالی پالیسی، بجلی تیل مہنگا ہونے سے صنعتی پیداوار کم رہے گی، معاشی بحالی اور ترقیاتی منصوبوں کیلئے تعاون جاری رکھے گا۔

رواں مالی سال اوسط مہنگائی دوگنا یعنی 27.5 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔