کراچی: (دنیا نیوز) ماہ رمضان میں مزید نئے روٹس پرپیپلز الیکٹرک بس سروس چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
صوبائی وزیر اطلاعات وٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں محکمہ ٹرانسپورٹ کےتحت مزید نئی الیکٹرک بسیں لانے کا فیصلہ کیا گیا،اجلاس میں پیپلز بس سروس،بی آر ٹی ریڈلائن،اورینج لائن اوریلو لائن پروجیکٹس کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ کراچی کے عوام نے پاکستان پیپلز پارٹی کوبلدیاتی انتخابات میں بھاری مینڈیٹ دیاہے، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت ہیں کہ ترقیاتی منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ عوام کی توقعات پرپورا اترنا ہماری ترجیح ہے، یلولائن پروجیکٹ پرجلد کام کا آغاز کرنے جارہے ہیں، جام صادق پل کا ٹینڈر2 مئی تک ایوارڈ کردیا جائے جس میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔
صوبائی وزیراطلاعات وٹرانسپورٹ نے بی آرٹی ریڈلائین سے متعلق کام کی رفتارپر ہفتہ کی بنیاد پر رپورٹ طلب کرلی، بی آرٹی ریڈلائن پروجیکٹ کے کنٹریکٹرز کو رواں ہفتہ 400 ملین روپےکی ادائیگیاں کردی ہیں، لاٹ ون اورلاٹ ٹو پر24گھنٹے دو شفٹوں میں کام یقینی بنایاجائے۔