اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی و سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے امریکا میں کھوئی ساکھ بحال کرنے کیلئے ایک اور لابنگ فرم سے معاہدہ کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سینیٹرشیری رحمان کا کہنا تھا کہ’پرائےکنسلٹنٹ‘ کیساتھ معاہدے کا مقصد پی ٹی آئی کے امریکا کے ساتھ تعلقات بہتر کرنا ہے، ”سازشی سائفر“میں ناکامی کے بعد اب زور وشور سے ڈالرز میں اثرو رسوخ خریدا جا رہا، یہ فرم پی ٹی آئی رہنماؤں کی امریکی ”ڈسیشن میکرز“ کے ساتھ ملاقاتوں کا اہتمام کرے گی۔
تحریک انصاف نے امریکہ میں اپنی کھوئی ہوئی ساکھ کو بحال کرنے کیلئے ایک اور لابنگ فرم کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔ پرائے کنسلٹنٹ کے ساتھ معاہدے کا مقصد تحریک انصاف کے امریکہ کے ساتھ تعلقات بہتر کرنا ہے۔ "سازشی سائفر" میں ناکامی کے بعد اب زور و شور سے ڈالرز میں اثر و رسوخ خریدہ جا رہا۔1/3 pic.twitter.com/jO8YxI0rXM
— SenatorSherryRehman (@sherryrehman) March 23, 2023
رہنما پیپلزپارٹی نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ یہ فرم ان ملاقاتوں کے مواد کے حوالے سے بھی تحریک انصاف کو رہنمائی فراہم کرے گی، پی ٹی آئی پاکستان کے امریکا سے تعلقات داؤ پر لگا کر یہ اپنی تشہیر کیلئے لابنگ کمپنیز کی خدمات لے رہےہیں، عمران خان کو ان معاہدوں کے حوالے سے قوم کو وضاحت پیش کرنی ہوگی۔
انہوں نے من گھڑت بیرونی سازش کا بیانیہ بنایا۔تاہم آڈیو لیکس میں ثابت ہوا یہ اپنی ذاتی سیاست کیلئے پاکستان کے مفادات کے ساتھ " کھیلنے" کا منصوبہ بنا رہے تھے۔ ان کا دوہرا معیار اور یو ٹرن کئی بار بے نقاب ہو چکے ہے۔ عمران خان کو ان معاہدوں کے حوالے سے قوم کو وضاحت پیش کرنی ہوگی۔3/3
— SenatorSherryRehman (@sherryrehman) March 23, 2023
سینیٹر شیری رحمان کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے من گھڑت بیرونی سازش کا بیانیہ بنایا، آڈیو لیکس میں ثابت ہوا یہ اپنی ذاتی سیاست کیلئے پاکستان کے مفادات کے ساتھ ’’ کھیلنے“ کا منصوبہ بنا رہے تھے، ان کا دوہرا معیار اور یوٹرن کئی بار بے نقاب ہو چکے ہیں۔