اسلام آباد: (دنیا نیوز) غریب عوام پر مزید بوجھ ڈالنے کی تیاریاں کی جانے لگیں، کراچی کے صارفین کیلئے بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے۔
وفاقی کابینہ سے بجلی 4 روپے 76 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری آج لی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے کراچی والوں کیلئے دو مختلف سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی 3 روپے 21 پیسے فی یونٹ مہنگی ہوگی جبکہ دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی ایک روپیہ 55 پیسے مہنگی کی جائے گی، اضافے کا فیصلہ ملک بھر میں یکساں ٹیرف کو برقرار رکھنے کیلئے کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صارفین سے اضافی وصولیاں مارچ سے مئی 2023 کے دوران کی جائیں گی۔