اسلام آباد: (دنیا نیوز) ورلڈ بینک نے پاکستان کیلئے 1.6 ارب ڈالر کی منظوری دے دی۔
ورلڈ بینک کے بورڈ آف ایگزیکٹو ڈائریکٹرز کے اجلاس میں پاکستان کی مالی مدد کیلئے 1.6 ارب ڈالر کی منظوری دی گئی۔
عالمی بینک سندھ کے سیلاب متاثرہ علاقوں کیلئے 5 منصوبوں کیلئے فنڈز دیگا جس سے بحالی، مکانات کی تعمیر، فصلوں کی پیداوار میں معاونت کی جائے گی، 2 منصوبے ماؤں اور بچوں کے لئے صحت کی خدمات کیلئے ہونگے، سندھ میں سیلاب کی ہنگامی بحالی کے لئے 50 کروڑ ڈالر فراہم کئے جائیں گے۔
ورلڈ بینک مکانات کی تعمیر نو کے لئے مزید 50 کروڑ ڈالر، سندھ کے زرعی شعبے کے لئے 29 کروڑ ڈالر فراہم کرے گا، سماجی تحفظ کے لئے 2 کروڑ ڈالر فراہم کئے جائیں گے۔
عالمی بینک ہیلتھ سے متعلقہ منصوبوں کے لئے 2کروڑ ڈالر فراہم کرے گا۔