شرح سود 15 فیصد پر برقرار، اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کا اعلان

Published On 22 August,2022 05:14 pm

کراچی:(دنیا نیوز) اسٹیٹ بینک نے شرح سود 15 فیصد کی سطح پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا ہے۔

اسٹیٹک بینک کی جانب سے اعلان کردہ نئی مانیٹری پالیسی کے مطابق جولائی میں مہنگائی کی شرح 24 اعشاریہ 93 فی صد رہی، تجارتی خسارہ کم ہوا ہے، آئی ایم ایف سے پروگرام جلد شروع ہوجائے گا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق مختلف ترقی پذیر ممالک نے بھی شرح سود میں تبدیلی نہیں کی، جاری کھاتوں کے خسارے کو قابو میں رکھنا پہلا ہدف ہے، روپے کی قدر کو کنٹرول کرنے کے لیے جاری کھاتوں کو کم کرنا ہوگا۔