اسلام آباد:(دنیا نیوز) ملک بھر میں مہنگائی کی شرح 37.6 فیصد کی سطح پر پہنچ گئی۔
وفاقی ادارہ برائے شماریات کے مطابق مہنگائی کی شرح میں 3.68 کا فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، حالیہ ہفتے کے دوران 30 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، گھی، دالیں، چاول، آلو، ٹماٹر، دودھ، دہی، چینی اور گوشت کی قیمتیں بڑھیں۔
ایک ہفتے میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 11 روپے کا اضافہ ہوا، دال مسور 12 روپے، دال ماش 9 روپے 34 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی، دال چنا 5 روپے 30 پیسے، دال مونگ 3 روپے فی کلو مزید مہنگی ہو گئی، اڑھائی کلو کا گھی کا ٹین 25 روپے مزید مہنگا ہو کر 1426 روپے کا ہو گیا۔
لہسن کی فی کلو قیمت میں 5 روپے 42 پیسے کا ایک ہفتے میں اضافہ ہوا، آلو کی فی کلو قیمت میں 28 پیسے، دودھ کی فی کلو قیمت میں 56 پیسے کا اضافہ، چینی کی فی کلو قیمت میں 29 پیسے، مٹن کی قیمت میں 3.45 روپے کا اضافہ ہوا۔
ادراہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے بجلی کے فی یونٹ میں 1.88 روپے کا اضافہ ہوا، پیاز، آٹے کے تھیلے، انڈوں اور فی درجن کیلا کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی، پیاز کی فی کلو قیمت میں 19 روپے، انڈوں کی فی درجن قیمت میں 30 پیسے کمی ہوئی۔