لاہور: (دنیا نیوز) انٹر بینک میں ڈالر 6 پیسے سستا جبکہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قدر 20 پیسے بڑھ گئی۔
دنیا نیوز کے مطابق ملک بھر میں کاروباری ہفتے کے آخری روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 20 پیسے تیزی دیکھی گئی جس کے بعد روپے کے مقابلے میں ایک امریکی ڈالر 156 روپے 70 پیسے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔
اوپن مارکیٹ کے برعکس انٹر بینک میں ڈالر سستا ہوا، امریکی کرنسی 6 پیسے سستے ہوئی جس کے بعد روپے کے مقابلے میں ایک امریکی ڈالر 156 روپے 32 پیسے پر بند ہوا۔