لاہور: (دنیا نیوز) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے بینکوں سے تمام کھاتے داروں کے ود ہولڈنگ ٹیکس کی تفصیل طلب کر لی ہے۔
ایف بی آر کا کہنا ہے کہ تمام تفصیلات شناختی کارڈ نمبر کے حساب سے فراہم کی جائیں۔ تمام بینکوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ 30 جون 2019 تک ود ہولڈنگ کی معلومات جمع کرائیں۔
دنیا نیوز کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا کہنا ہے کہ شناختی کارڈ نمبر سے ملنے والی معلومات سے ٹیکس دائرے میں اضافہ ہو گا۔ وزیراعظم عمران خان اور چیئرمین ایف بی آر شبر رضوی کی 20 مارچ کو اس حوالے سے ملاقات بھی ہوئی تھی، دونوں رہنمائوں کی ملاقات کا مقصد ٹیکس دائرے میں اضافے کے لئے اقدامات کرنا تھا۔