پاکستان آئل فیلڈز نے ٹال بلاک سے تیل و گیس کا نیا ذخیرہ دریافت کر لیا

Published On 07 Nov 2017 08:41 PM 

کمپنی کے اعلامیئے کے مطابق کنویں سے آزمائشی طور پر 1817 بیرل خام تیل اور 4٫63 میلین مکعب فٹ گیس یومیہ حاصل ہو رہی ہے۔

لاہور: (دنیا نیوز) کوہاٹ ڈسٹرکٹ ملکی خام تیل کی پیداوار میں بہت اہمیت کا حامل ہے، یہاں پر واقع ٹال بلاک سے پاکستان آئل فیلڈز کو ایک اور کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ کمپنی کے اعلامیئے کے مطابق کنویں سے آزمائشی طور پر 1817 بیرل خام تیل اور 4٫63 میلین مکعب فٹ گیس یومیہ حاصل ہو رہی ہے۔ کنویں سے کمرشل پیداوار فروری 2018ء سے شروع ہونے کی امید ہے۔