پیراڈائز لیکس: سٹیٹ بینک نے تحقیقات کا آغاز کر دیا

Published On 07 Nov 2017 03:44 PM 

میڈیا میں آنیوالے سرمایہ کاروں کے ناموں کا جائزہ لیا جا رہا ہے، ناموں کی تفصیلات حاصل کرنے کے بعد بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات لی جائیں گی: گورنر طارق باجوہ

کراچی: (دنیا نیوز) سٹیٹ بینک نے بھی پیراڈائز لیکس پر تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ گورنر سٹیٹ بینک طارق باجوہ کہتے ہیں پیراڈائز لیکس میں شامل تمام پاکستانیوں کے کوائف اکٹھے کئے جارہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گورنر سٹیٹ بینک طارق باجوہ نے دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی کہ سٹیٹ بینک نے پیرا ڈائز لیکس پر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ میڈیا میں جن سرمایہ کاروں کے نام آئے ہیں ان کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ ناموں کی تفصیلات حاصل کرنے کے بعد بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات لی جائیں گی۔ طارق باجوہ نے کہا کہ تحقیقات کی جائیں گی کہ پیراڈائز لیکس میں سرمایہ کہاں سے گیا۔ اگر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے باہر سے ہی کمائی ہوئی رقم کی سرمایہ کاری کی ہوگی تو اس کا بھی پتہ چل جائے گا۔