ٹینکرز مالکان کو بلیک میلنگ نہیں کرنے دینگے، بات کرنے پر تیار ہیں: اوگرا

Published On 25 Jul 2017 05:57 PM 

آئل ٹینکرز مالکان کو بلیک میلنگ نہیں کرنے دیں گے، بیٹھ کر بات کرنے کیلئے تیار ہیں، ترجمان اوگرا کا اعلان، کہتے ہیں آئل ٹینکرز پر مختلف اداروں کے قانون لاگو ہوتے ہیں۔

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ترجمان اوگرا عمران غزنوی نے آئل ٹینکرز مالکان کی ہڑتال کے معاملے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں شبہ ہے کہ آئل مارکٹینگ کمپنی ہڑتال کے پیچھے ہے، آئل ٹینکرز اونرز ایسوسی ایشن لوگوں کی زندگیوں سے نہ کھیلے، آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن والے ہمارے لائسنسی نہیں لیکن ہم مذاکرات کے لئے تیار ہیں مگر بلیک میل نہیں ہوں گے۔

ترجمان اوگرا نے مزید کہا کہ ٹینکر مالکان کا ایشو فریٹ کا ہے، فریٹ او ایم سی نے کرنا ہے، پٹرولیم سیکریٹری نے آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کو اچھی تجاویز دی ہیں، ان کے پیچھے جن کمپنیز کا ہاتھ ہے وہ بھی ایکسپوز ہو جائیں گی اور ان کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔