حکومت اور آئل ٹینکرز مالکان کے مذاکرات ناکام، ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان

Published On 25 Jul 2017 05:41 PM 

حکومت اور آئل ٹینکرز اونرز ایسوسی ایشن کے مذاکرات ناکام، آئل ٹینکرز اونرز ایسوسی ایشن کا ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان، کہتے ہیں مطالبات نہیں مانے گئے، دما دم مست قلندر ہو گا۔

اسلام آباد: (دنیا نیوز) آئل ٹینکرز اونرز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حکومت سے مذاکرات کی ناکامی کا اعلان کیا۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پرانا سسٹم بحال کیا جائے۔ آئل ٹینکر اونرز ایسوسی ایشن نے خبردار کیا ہے کہ ان کے مطالبات نہ مانے گئے تو ملک بھر میں پٹرول کا بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ انہوں نے یہ مطالبہ بھی کیا کہ کرائے بڑھائے جائیں اور این ایف سی کو ختم کیا جائے۔