رفاہ پر حملے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے: اسرائیلی وزیر اعظم کی ضد برقرار

Published On 10 May,2024 05:34 am

تل ابیب: (دنیا نیوز) اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی جانب سے امریکا کے صدر جوبائیڈن کے بیان پر ردعمل سامنے آ گیا ہے۔

ایک بیان میں اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ہٹ دھرمی برقرار رکھتے ہوئے کہا کہ اگر ہمیں تنہا کھڑے ہونا پڑا تو بھی رفاہ پر حملے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، اسرائیل بغیر کسی کی حمایت کے آگے بڑھنے کیلئے تیار ہے، ہمارے پاس بہت کچھ ہے کامیابی حاصل کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل نے امریکا کے فراہم کردہ بم فلسطینی شہریوں کو مارنے کیلئے استعمال کیے: بائیڈن

گزشتہ روز امریکا کے صدر جوبائیڈن نے ایک انٹرویو میں میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے غزہ میں حماس کو ختم کرنے کی غرض سے 7 ماہ قبل جو حملہ کیا تھا، اس میں شہریوں کو مارنے کیلئے امریکی ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے مزید کہا ہے کہ میں نے اسرائیل پر واضح کر دیا ہے کہ اگر رفاہ کا رخ کیا تو میں ہتھیار فراہم نہیں کروں گا جو تاریخی طور پر رفاہ اور اُن شہروں سے نمٹنے کیلئے استعمال کیے گئے ہیں جہاں یہ مسئلہ موجود ہے۔