اسلام آباد: (دنیا نیوز) ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ الیکشن کمیشن نے امیدواروں کے انتخابی اخراجات کی جانچ پڑتال کا فیصلہ کرلیا، جیتنے اور ہارنے والے امیدواروں کو ہر صورت انتخابی اخراجات کی تفصیلات پیش کرنا ہوںگی، مقررہ حد سے زیادہ اخراجات پر امیدوار کیخلاف کارروائی ہوگی۔
الیکشن کمیشن امیدواروں کے انتخابی اخراجات کی تفصیلات ملنے کے 90 روز بعد پولیٹیکل فنانس ونگ اکاؤنٹس کی جانچ پڑتال کرے گا، الیکشن کمیشن کی جانب سے قومی اسمبلی کے امیدوار کیلئے اخراجات کی حد 40 لاکھ روپے جبکہ صوبائی اسمبلی کے امیدوار کیلئے انتخابی اخراجات کی حد 20 لاکھ روپے رکھی گئی ہے، حد سے زیادہ اخراجات کرنے والےامیدوارکیخلاف کرپٹ پریکٹس کےتحت کارروائی ہوگی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق ایک ہزار روپے سے زائد کے خرچ پر رسید الیکشن کمیشن میں جمع کرانا ہوگی، الیکشن کیلئے کھلوائے گئے بینک اکاؤنٹ کے علاوہ کسی اور اکاؤنٹ سے اخراجات کی اجازت نہیں۔