حلقہ این اے 71 سے 5 بھائی آمنے سامنے

Last Updated On 13 June,2018 10:40 am

سرائے عالمگیر: (روزنامہ دنیا) گجرات کے حلقہ این اے 71 سرائے عالمگیر سے 5 بھائی آمنے سامنے آ گئے۔

تفصیل کے مطابق چودھری عابد رضا کوٹلہ، چودھری شبیر رضا کوٹلہ اور چودھری آصف رضا کوٹلہ نے ن لیگ جبکہ چودھری نعیم رضا کوٹلہ اور چودھری شاہد رضا کوٹلہ نے ق لیگ کی طرف سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

سوشل میڈیا پر یہ خبر آنے کے بعد صارفین نے اپنا رد عمل دیا کہ یہ پہلی بار دیکھنے میں آیا ہے کہ ایک ہی حلقہ سے پانچ بھائی الیکشن میں حصہ لینے کیلئے میدان میں آ گئے ہیں۔