شاہین آفریدی آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کیلئے نامزد

Published On 06 May,2024 03:18 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اپریل کے لیے پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کر دیا۔

آئی سی سی نے پاکستان کے فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی کو پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزد کیا ہے۔

اس کے علاوہ آئی سی سی نے متحدہ عرب امارات کے محمد وسیم اور نمیبیا کے گیرہارڈ ایراسمس کو بھی پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزد کیا ہے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں نیوزی لینڈ کے خلاف ہونے والی ٹی 20 سیریز میں شاہین آفریدی کو 8 وکٹیں لینے پر سیریز کا بہترین کھلاڑی بھی قرار دیا گیا تھا۔