نئی دہلی: (روزنامہ دنیا) سابق بھارتی کرکٹر نے عمران خان کی تعریفوں کے پل باندھ دیے، کہا کہ وہ مشکل وقت میں کسی کو قربانی کا بکرا نہیں بنائیں گے۔
سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو بھی عمران خان کے فین نکلے، سدھو نے سربراہ تحریک انصاف کو بہترین لیڈر قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ جوڑنے کی بات کریں گے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں عمران خان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمران سسٹم کو کچھ دینے آئے ہیں لینے نہیں، وہ پاکستان کی ڈوبتی معیشت کو بچائیں گے۔
سدھو کا کہنا ہے کہ عمران خان مشکل وقت میں کسی کو قربانی کا بکرا نہیں بنائیں گے، وہ پاکستان کو معاشی طور بھی بہت زیادہ مضبوط کردیں گے۔