دبئی پولیس نے 127 گداگر گرفتار ،50ہزار درہم برآمد کرلیے

Published On 22 March,2025 05:40 pm

دبئی :(ویب ڈیسک ) متحدہ عرب امارات میں دبئی پولیس نے رمضان کے وسط تک 127 گداگروں کو گرفتار کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گرفتار گداگروں کے قبضے سے 50 ہزار درہم برآمد ہوئے ہیں، پولیس کے جنرل ڈیپارٹمنٹ آف کریمنل انویشٹی گیشن نے دبئی پولیس سٹیشنوں کے تعاون سے کارروائیاں کیں۔

حکام نے کہاکہ انسداد گداگری مہم میں سخت اور فیصلہ کن اقدامات کے باعث گداگروں کی سالانہ تعداد میں کمی آرہی ہے۔

حکام نے بتایا کہ رمضان کے دوران انسداد گداگری کے لیے کارروائیوں کو تیز کرتے ہوئے ایک جامع سکیورٹی پلان بنایا کیا گیا ہے، ان علاقوں میں گشت بڑھا دیا گیا جہاں گداگروں کی موجودگی کا امکان ہے۔