واشنگٹن: (دنیا نیوز) برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی قید میں موجود ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے صدر جوبائیڈن سے معافی کی اپیل کردی۔
برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے وکلاء کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ کو چھوڑ دیا جائے گا کیونکہ ’نئے شواہد‘ سامنے آنے سے ان کی بے گناہی کا اندازہ ہو سکتا ہے۔
میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے اپنے وکلاء کے ذریعے ایک پیغام میں کہا ہے کہ میں، ناانصافی کا شکار ہوں، ہر دن اذیت ہے، یہ آسان نہیں ہے، انشا اللہ ایک دن میں اس عذاب سے آزاد ہو جاؤں گی ۔
ڈاکٹر عافیہ کے وکیل کلائیو سٹافورڈ سمتھ نے سبکدوش ہونے والے امریکی صدر جو بائیڈن سے معافی کا مطالبہ کیا اور انہیں 76 ہزار 500 الفاظ پر مشتمل ڈوزیئر بھی پیش کیا ہے۔
برطانوی میڈیا رپورٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ صدر جو بائیڈن کے پاس درخواست پر غور کرنے کے لیے پیر کو ڈونلڈ ٹرمپ کے حلف برداری تک کا وقت ہے، انہوں نے 39 ملزمان کی سزاؤں کا معاف جبکہ 3 ہزار 989 کی کم کیں۔