شام کا لازمی سروس میں بھرتی ہونیوالے فوجیوں کیلئے عام معافی کا اعلان

Published On 11 December,2024 03:54 am

دمشق: (ویب یسک) شام کی اپوزیشن کے ملٹری آپریشن ڈیپارٹمنٹ نے لازمی سروس کے تحت بھرتی ہونے والے تمام فوجیوں کے لیے عام معافی کا اعلان کردیا۔

عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اپوزیشن نے ٹیلی گرام پر ایک بیان میں کہاکہ ملٹری آپریشن ڈیپارٹمنٹ لازمی طور پر بھرتی ہونے والے تمام فوجیوں کے لطے عام معافی کا اعلان کرتا ہے، ان کی جان امن میں ہے اور ان پر حملہ کرنا منع ہے، شام میں ملٹری آپریشنز کے ڈپٹی کمانڈر نے کہا ہے کہ تمام دھڑے ملٹری اسٹیبلشمنٹ میں شامل ہوں گے۔

میڈیا رپورٹ میں مزید بتایا کہ ھیئہ تحریر الشام کے رہنما احمد الشرع نے قبل ازیں شام کے سرکاری ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے ایک بیان میں ملٹری آپریشن ڈیپارٹمنٹ کی فورسز کے دمشق کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد کہا تھا کہ واپس جانے کا کوئی راستہ نہیں ہے، گروپ 2011 میں شروع کیے گئے راستے کو جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔