جنیوا: (دنیا نیوز) اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی کی قرارداد امریکا نے ویٹو کردی۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکا پہلے بھی 3 بار غزہ جنگ بندی کی قراردادوں کو ویٹو کر چکا ہے، غزہ میں غیر مشروط جنگ بندی کے حق میں 14 اور مخالفت میں ایک ووٹ آیا۔
سلامتی کونسل کے 10 منتخب ممالک نے غزہ جنگ بندی کی قرارداد پیش کی تھی، غزہ جنگ شروع ہونے کے بعد سے سلامتی کونسل میں جنگ بندی کی قرارداد 11 بار پیش کی جاچکی ہے۔
واضح رہے کہ غزہ میں اسرائیلی جارحیت سے شہداء کی مجموعی تعداد 43 ہزار 985 ہوچکی ہے جبکہ 1 لاکھ 4 ہزار 92 فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں۔