تہران : (ویب ڈیسک ) ایران کے نئے صدر مسعود پزشکیان نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ اسرائیل کی طرف سے گولان کی مقبوضہ پہاڑیوں کے نزدیک حملے کی آڑ میں حزب اللہ پر حملہ کیا گیا تو یہ پوری صہیونی رجیم کی بہت بڑی غلطی ہو گی۔
عرب میڈیا کے مطابق انہوں نے یہ انتباہ فرانس کے صدر میکرون سے فون پر گفتگو میں کیا ، ایرانی صدر کاکہنا تھا کہ حملے کی صورت میں اسرائیل کو بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔
ایران کے نئے صدر نے ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی طرف ان کے بطور صدر منتخب ہونے کی توثیق کے بعد اپنی ذمہ داریاں اتوار کے روز باضابطہ سنبھال لی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:اسرائیل کا لبنان کے جنوبی علاقے کے قریب ڈرون حملہ، 2 افراد جاں بحق
واضح رہے کہ اسرائیل نے اس سے پہلے ہی لبنان اور حزب اللہ کے خلاف ایک مکمل جنگ شروع کرنے کی دھمکی دی ہے.
گولان کی مقبوضہ پہاڑیوں کے نزدیک ایک عرب علاقے پر میزائل حملے کو حزب اللہ اور لبنان کے خلاف کھلی جنگی جواز کے طور پر پیش کیا ہے حالانکہ حزب اللہ نے اس میزائل حملے کی ذمہ داری سے انکار کر رکھا ہے۔