غزہ: (دنیا نیوز) عالمی تنظیم سیو دی چلڈرن نے غزہ جنگ کے دوران 21 ہزار فلسطینی بچوں کے لاپتہ ہونے کا انکشاف کرتے ہوئے تحقیقات کا مطالبہ کر دیا ہے۔
7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی بمباری میں غزہ کے 21 ہزار سے زیادہ بچے لاپتہ ہیں، جو یا تو ملبے تلے دبے ہیں یا خاندانوں سے بچھڑ گئے ہیں یا پھر انہیں گرفتار کر لیا گیا ہے۔
بچوں کی تنظیم سیو دی چلڈرن کی رپورٹ میں یہ انکشاف کرتے ہوئے بچوں کی تلاش کے لیے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا ہے، غزہ میں اجتماعی قبروں سے بھی نامعلوم تعداد میں بچوں کی لاشیں ملی ہیں۔
غزہ میں 8 ماہ سے زائد عرصے سے جاری اسرائیلی حملوں میں اب تک 37 ہزار 600 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوئے ہیں جن میں 16 ہزار سے زیادہ بچے شامل ہیں۔