نیویارک: (دنیا نیوز) عالمی اداروں نے عارضی جنگ بندی کے بعد غزہ پر دوبارہ اسرائیل کی جارحیت کو تشویشناک قرار دے دیا ہے۔
اقوام متحدہ کے ترجمان سٹیفن ڈوجرک نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ کے دوبارہ آغاز سے صورتحال تشویشناک ہے، اسرائیل کی غزہ کے خلاف جنگ تباہ کن ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جنگ بندی کا اختتام : اسرائیل کے غزہ پر ایک بارپھر حملے، 175 فلسطینی شہید
اقوام متحدہ نے انسانی بنیادوں پر حماس اسرائیل جنگ بندی پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ منتقل ہونے والی امداد کا کوئی پتہ نہیں۔
دوسری جانب یونیسیف نے کہا کہ اسرائیلی حملوں سے لگتا ہے بچوں کے دوبارہ قتل عام کی منظوری دے دی جبکہ عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ غزہ میں ہسپتالوں کے مناظر ہارر فلم جیسے ہیں۔
واضح رہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان غزہ میں جاری 7 روزہ جنگ بندی مزید کسی توسیع کے ختم ہو گئی، جنگ بندی کے بعد غزہ پر فوجی آپریشن کا آغاز کر دیا گیا۔
صیہونی فوج کی جانب سے رفاہ، غزہ سٹی، خان یونس، جبالیہ اور شجائیہ کے اطراف 200 کے قریب اہداف کو نشانہ بنایا گیا، بمباری میں 175 نہتے فلسطینی شہید جبکہ سیکڑوں زخمی ہو گئے ہیں۔