نیویارک: (دنیا نیوز) ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ جاری رہی تو اس جنگ سے امریکا بھی نہیں بچ پائے گا۔
اقوام متحدہ کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے حسین امیر عبد اللہیان نے کہا ہے کہ اسرائیل کی انتقامی کارروائیاں فوری بند ہونی چاہیئں، امریکا فلسطین میں ہونے والے ظلم و ستم پر آواز بلند کرے۔
ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان نے مزید کہا ہے کہ غزہ میں لگی آگ کو امریکا تک پہنچنے میں دیر نہیں لگے گی، ہم خطے میں جنگ کی توسیع کا خیر مقدم نہیں کرتے۔