یوکرینی صدر نے خارکیف کے متعدد علاقوں کو آزاد کرانے کا دعویٰ کر دیا

Published On 10 June,2022 09:18 am

کیف: (دنیا نیوز) یوکرینی صدر ولادی میر زیلنسکی نے خارکیف کے متعدد علاقوں کو آزاد کرانے کا دعویٰ کر دیا، ویڈیو بیان میں کہا روسی فوجیوں کو پیچھے دھکیلنے پر مجبور کر رہے ہیں۔

ویڈیو خطاب میں زیلنسکی نے کہا کہ جنوب مشرقی زاپوریزہیا کے علاقے سے "مثبت" خبروں کی اطلاعات ہیں، یوکرین کی افواج روسی فوجیوں کو ناکام بنانے کا انتظام کر رہی ہیں۔

یوکرین کی وزارت دفاع نے کھیرسن کےعلاقے واپس حاصل کرنے کی تصدیق کی ہے، یوکرینی صدر ولادی میر زیلنسکی نے بیان میں یوکرین کے یورپی یونین میں شامل ہونے کے عزائم کا اعادہ کیا۔